ظفر حجازی کیخلاف ریکارڈ ٹمپرنگ کیس، ایک اور افسر وعدہ معاف گواہ بن گیا

01:53 PM, 17 Aug, 2017

اسلام آباد: سابق چیئرمین ایس ای سی پی کے خلاف وعدہ معاف گواہوں کی فہرست میں ایک اور اضافہ ہو گیا۔ ادارے میں کمشنر کے عہدے پر تعینات طاہر محمود نےعدالت میں بیان قلمبند کرا دیا۔

مقامی عدالت کے روبرو اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ظفر حجازی نے چودھری شوگر ملز کے ریکارڈ میں رد و بدل کے لیے ماتحت افسروں پر دباؤ ڈالا۔

بیان کے مطابق سابق چیئرمین ظفر حجازی کے دباؤ کی وجہ سے تاریخ میں رد و بدل کر کے تحقیقات کو بند کیا گیا۔ ایس ای سی پی کے تین افسران ماہین فاطمہ، علی عظیم اور عابد حسین پہلے ہی وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں