نیواڈا:امریکا اور سعودی عرب کی فضائیہ کی چھٹی غیرمعمولی فوجی مشقیں امریکی ریاست نیواڈا کے ایک صحرا میں جاری ہیں۔ ان فوجی مشقوں میں عرب فضائیہ کا 70 رکنی دستہ حصہ لے رہا ہے۔عرب ٹی و ی کے مطابق جنگی مشقوں میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو ان کے شعبے میں غیر معمولی مہارت فراہم کرنے کے لیے جدید طریقے اختیار کیے گئے ہیں۔
ایکشن میں تاخیر اور یا غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ہر فرد اپنے متعین اور مخصوص کام میں جتا ہے۔ جنگی جہاز ہوابازوں کے بغیر کچھ نہیں اور وہ صرف ان کے حکم سے چلتے ہیں۔ سرخ اور سبز جھنڈوں کی شراکت سے جاری ان فوجی مشقوں میں سعودی عرب کے 70 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ناصر السبیعی ان مشقوں میں شامل ماہرین میں شامل تکینیکی ماہر ہیں۔
السبیعی اور اس کے ساتھ فوجی مشقوں کے دوران کمال مہارت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔اس کا کہنا تھا کہ مشقوں میں شامل تمام سعودی ٹیکنیشن ٹایفون سسٹم پر کام کرتے ہیں۔ وہ نہ صرف خود اس سسٹم سے استفادہ کررہے ہیں بلکہ اس شعبے میں خصوصی مہارت حال کرنے والے غیرملکی فوجیوں کو بھی اس کی رہ نمائی بہم پہنچاتے ہیں۔