اسلام آباد: ہر فرد اپنے رنگ کو سرخ و سفید رکھنے کا خواہاں ہوتا ہے خاص کر خواتین اس حوالے سے بہت فکر مند نظر آتی ہیں اور طرح طرح کی کریمیں مہنگے داموں خریدتی ہیں۔ تاہم آج ہم آپکو رنگ گورا کرنے والی کریم گھر پر تیار کرنے کا طریقہ بتائیں گے۔
گھر میں قدرتی کریم تیار کرنے کےلیے درکار اشیاء:
۔دہی 3چمچ ، بادام 4عدد
۔لیموں کا رس:2چائے کے چمچ
۔شہد:ایک چائے کا چمچ
۔ہلدی:ایک چٹکی
بنانے کا طریقہ:باداموں کو پیس لیں۔اب ہلدی،لیموں کا رس اور دہی یک جان کرلیں۔اس آمیزے میں بادام پیس کر مکس کریں۔
رات کو سونے سے قبل چہرے کو اچھی طرح دھو ئیں اور 15سے 20 منٹ تک کریم کو چہرے پر لگا رہنے دیں۔(ساری رات بھی لگی رہےتو بھی کوئی نقصان نہیں)
اب چہرے کو پانی سے دھو لیں، صابن کا استعمال ہر گیز نہ کریں۔دن میں بھی اس کا استعمال نہ کریں۔اگر چہرے پر جلن محسوس ہو تو لیموں کی مقدار کو کم کردیں۔اور بادام کا چھلکا اتار کر استعمال کریں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔