اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کیخلاف ایفی ڈرین کیس میں ازسرنو تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انسداد منشیات فورس کی جانب سے حنیف عباسی کیخلاف منشیات کیس کی مزید انکوائری کیلیے نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں حنیف عباسی اور اس کے اہل خانہ کو اپنے تمام بینک اکاؤنٹس اور اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حنیف عباسی اپنی، اہلیہ دو بیٹیوں، بیٹے اور بھائی کے نام اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں۔ مذکورہ تمام افراد بغیر اجازت کسی اور شخص کو رقم کی منتقلی نہ کریں۔
اے این ایف نے حنیف عباسی اور ان کے اہل خانہ سے بینک ٹرانزیکشنز، قرضوں، سرمایہ کاری، انشورنش کمپنیوں کو ادائیگیوں یا پریمیم سے متعلق بھی معلومات طلب کی ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد بینک ٹرانزیکشنز، چیکس، بینک ڈرافٹ، ٹرانسفر لیٹر، ڈپازٹ سلپ، بینک چیک بک سیریل نمبر سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے۔ حنیف عباسی اور اس کے اہلخانہ سے فاران ریمیٹنس کی معلومات بھی مانگی گئی ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں