امریکا کا میزائل نصب نہیں کرنے دینگے،امریکا کے دوست ملک میں ہنگامے

11:52 AM, 17 Aug, 2017

سیئول : جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے علاقے سیونگجو کی عوام کی بڑی تعداد نے اس علاقے میں امریکی میزائل سسٹم تھاڈ کی تنصیب کے خلاف مظاہرے کئے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی میزائل سسٹم تھاڈ کی تنصیب کے خلاف یہ مظاہرے ایسے وقت کیے جارہے ہیں جب جنوبی کوریا کی حکومت مذکورہ میزائل سسٹم کی مکمل تنصیب کی غرض سے ماحولیاتی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔

مظاہرین سیونگ جو میں اس مقام پر جمع ہوئے جہاں امریکی میزائل سسٹم تھاڈ کی تنصیب کا کام جاری ہے۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ ماحولیاتی تجزیہ رپورٹ کچھ بھی ہو وہ اس علاقے میں میزائل سسٹم کی تنصیب کی مخالفت کرتے رہیں گے۔

امریکی میزائل سسٹم کے مخالفین کی جانب سے جاری ہونے والے بیانات میں صدر مون جائے ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ امریکی میزائل سسٹم کی تنصیب کا سلسلہ جلد از جلد ختم کردیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں