سعودی محکمہ پاسپورٹ (جوازات ) نے واضع کیا ہے کہ مملکت میں موجود غیر ملکی شہریوں کو اقاموں کی تجدید اس کی مدت ختم ہونے سے 3روز قبل کروانا ضروری ہے۔
محکمہ پاسپورٹ نے توجہ دلائی کہ مقیم غیر ملکیوں کے زیر کفالت گھریلو عملے ، مرافقین او رتابعین کی فیس نجی اداروں کے غیر ملکی کارکنان ہی کو دینا ہوگی۔
یہ فیس مملکت میں مقیم غیر ملکی کے اقامے کی تجدید اور خروج و عودہ ویزے کے اجراءسے قبل وصول کی جائیگی۔
محکمہ پاسپورٹ نے جی سی سی ممالک کے درمیان قومی شناختی کارڈ رکھنے والوں کی آمد ورفت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ جس شخص کے پاس بھی قومی شناختی کارڈ ہو اور وہ 3ماہ سے زیادہ مد ت کیلئے موثر ہو وہ خلیج کے کسی بھی عرب ملک میں ویزے اور پاسپورٹ کے بغیر سفر کر سکتاہے۔
تجدید نہ کرانےوالوں کو پہلی بار 500ریال جبکہ دوسری بار 1000 ریال جرمانہ ادا کرنا ہو گا ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔