پاک فضائیہ کا طیارہ ایف سیون پی جی سرگودھا کے قریب گر کر تباہ

09:57 AM, 17 Aug, 2017

سرگودھا: پاک فضائیہ کا  طیارہ ایف سیون پی جی سرگودھا کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو کا کام شروع کر دیا گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ حادثہ پیش آیا اور اسے ایک پائلٹ اڑا رہا  تھا۔ حادثے میں پائلٹ زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

یاد رہے گزشتہ ہفتے پاک فضایہ کا ایک تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث میانوالی سبزہ زار کے قریب گر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ محمد ذیشان شہید ہو گئے تھے۔ رواں سال مئی میں بھی پاک فضایہ کا F-7PG طیارہ میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا تاہم حادثے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا۔ 

ایف سیون پی جیز کو پاک فضائیہ میں پہلی مرتبہ 2002 میں ایف 6 کی جگہ متعارف کرایا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں