لاہور: گلوکارا حمیرا ارشد اوران کے شوہر اداکاراحمد بٹ میں پھر لڑائی ہو گئی۔ حمیرا ارشد کا کہنا ہے کہ احمد بٹ نے مجھے، برادر نسبتی اور اس کے بیٹوں کو خوب تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نےتشدد کے الزام میں احمد بٹ اور ان کے بھائی کو حوالات میں بند کر دیا۔
حمیرا ارشد کے بھائی اور بھتیجے کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا اور مقدمہ بھی درج کر لیا۔ حمیرا ارشد کا کہنا ہے کہ صلح ہونے کے باوجود احمد گھر اپنے نام کروانے اور بچے کو اغواء کرنے کی دھمکیاں دیتا رہتا تھا اب پانی سر سے گزر چکا ہے۔
واضح رہے کہ حمیرا ارشد کا اپنے شوہر احمد بٹ کے ساتھ کچھ عرصہ قبل بھی جھگڑا ہوا تھا اور اس وقت حمیرا نے خلع کا دعوی کر دیا تھا تاہم صلح کے بعد دعوی واپس لے لیا گیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں