نوازشریف اورانکے دونوں صاحبزادے کل نیب لاہور آفس طلب

نوازشریف اورانکے دونوں صاحبزادے کل نیب لاہور آفس طلب

لاہور : نیب نے پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد نواز شریف اور ان کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز کو 18اگست کولاہور آفس میں طلبی کے سمن جاری کر دیئے ہیں۔ شریف خاندان کے خلاف دو مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں نے کام کا آغاز بھی کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے دونوں صاحبزادوں حسن  اور حسین نواز کو 18اگست کو طلب کر نے کا فیصلہ کیا ہے جس میں عزیزیہ سٹیل ملز کیس کے حوالے سے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے ۔

نیب کی جانب سے پانامہ کیس  فیصلے میں سپریم کورٹ کی طرف سے دیئے گئے حکم پر شریف خاندان کے خلاف  ریفرنسز تیار کئے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی شریف فیملی کی11 کے قریب کمپنیوں کی تحقیقات کرے گی ۔

ذرائع کےمطابق شریف خاندان کیخلاف 4 ریفرنسز کی تیاری کے لیے 2 مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔جبکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی طلبی کافیصلہ نہ ہوسکا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔