سعد رفیق ،عابد شیر علی اور رانا ثنا اللہ صدقے کے بکرے ہیں،شیخ رشید

08:38 AM, 17 Aug, 2017

لاہور:  عوامی مسلم لیگ  کے سربراہ شیخ رشید کا کہناہے کہ  حدیبیہ کیس کھل کررہے گا اور بہت جلد شریف برادران جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

شیخ رشید کا مزید کہناہے کہ  سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 14 شہیدوں کا نوٹس کیوں نہیں لیا ؟نوازشریف کو کالے کرتوتوں کی وجہ سے نکالا گیامگر اب وہ کس منہ سے نظر ثانی کی اپیل کررہے ہیں۔

پہلی بارسپرسکس نےوزیراعظم کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کربات کی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے سعد رفیق ،عابد شیر علی اور رانا ثنا اللہ کو صدقے کے بکرے قراردے دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں