کیلیفورنیا :سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) بہت جلد ایک بڑی تبدیلی کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے تحت موجودہ ڈائریکٹ میسجنگ (ڈی ایم) فیچر کو مکمل طور پر ختم کر کے نیا چیٹنگ سسٹم متعارف کروایا جائے گا۔
کمپنی کے سافٹ ویئر انجینئر زیک واریونیک نے ایک پوسٹ کے جواب میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی روایتی ڈی ایمز کا خاتمہ کر دیا جائے گا اور ان کی جگہ ایک جدید ’’ایکس چیٹ‘‘ سسٹم لے گا۔
یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب ’’ایکس چیٹ‘‘ کی بات سامنے آئی ہو۔ اس سے قبل رواں برس فروری میں ایلون مسک نے ایک پوسٹ میں عندیہ دیا تھا کہ وہ مستقبل میں اپنے فون نمبر کو غیر فعال کر کے صرف "ایکس" کے ذریعے پیغامات اور کالز کا نظام اپنائیں گے۔
ایکس چیٹ متعارف ہونے کے بعد پلیٹ فارم کو محض ایک سوشل نیٹ ورک کے بجائے مکمل کمیونیکیشن ایپ میں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔