پاکستان اور ہنگری کے درمیان اہم معاہدوں ، مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط

پاکستان اور ہنگری کے درمیان اہم معاہدوں ، مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط

اسلام آباد: پاکستان اور ہنگری کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ تقریب اسلام آباد میں ہوئی جہاں پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ہنگری کے وزیر خارجہ نے مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے۔

دونوں ممالک نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر ویزہ فری سفر، آثارِ قدیمہ، اور ثقافتی تعاون جیسے شعبوں میں ایم او یوز سائن کیے۔ اس موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ہنگری کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، اور ہنگری کے سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں بڑے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے ہنگری کی جانب سے جی ایس پی پلس کی حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا۔

ہنگری کے وزیر خارجہ نے پاکستان کو ایک قابل اعتماد دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ تجارت، ثقافت، اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے افغان سرزمین سے دہشتگردی کے خطرات اور یوکرین جنگ پر بھی گفتگو کی اور امید ظاہر کی کہ مسائل بات چیت سے حل ہوں گے۔ انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کی تعریف کی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔

مصنف کے بارے میں