راولپنڈی : پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے شکست دے دی۔
میچ کا آغاز تاخیر سے ہوا کیونکہ راولپنڈی میں بارش کے باعث گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ گیلی ہو گئی تھی۔ 7:30 بجے کا ٹاس آخرکار 8:15 پر ہوا، اور میچ 8:45 پر شروع ہو سکا۔ ملتان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
میچ کے دوارن اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان نے 53 اور کولن منرو نے 48 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ حیدر علی نے 33، شاداب خان نے 14، اور جیسن ہولڈر نے آخر میں 32 رنز بنا کر ٹیم کے اسکور کو مستحکم کیا۔
جبکہ ملتان سلطانز کی طرف سے کرس جورڈن نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ڈیوڈ ولی، محمد حسنین، اسامہ میر اور عبید شاہ نے ایک ایک وکٹ لی۔
جواب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن دباؤ میں نظر آئی اور پوری ٹیم 155 رنز تک محدود رہی۔ کپتان محمد رضوان نے 38 اور افتخار احمد نے 32 رنز بنائے، تاہم کوئی بڑا اسٹینڈ نہ بن سکا۔ کامران غلام نے 17 اور بریسویل نے 16 رنز کا حصہ ڈالا۔