کانگو : آگ لگنے کے باعث کشتی حادثہ ، 50 افراد ہلاک، 200 لاپتہ

11:04 AM, 17 Apr, 2025

نیوویب ڈیسک

کانگو : کانگو کے شمال مغربی علاقے میں ایک خوفناک کشتی حادثے کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق اور 200 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق، کشتی میں سوار ایک خاتون کھانا پکا رہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے باعث کشتی ڈوب گئی۔

حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 50 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ 200 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ خوش قسمتی سے 100 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق، ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والوں کی لاشوں کو نکال لیا ہے اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں