لاہور میں غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف تاجر برادری کی ہڑتال

لاہور میں غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف تاجر برادری کی ہڑتال

لاہور  : غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف آج تاجر برادری کی جانب سے ہڑتال کی جا رہی ہے۔ یہ احتجاج فلسطین میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف کیا جا رہا ہے۔

لاہور کی مختلف مارکیٹیں، جن میں ہال روڈ مارکیٹ، انار کلی بازار، اردو بازار، اعظم کلاتھ مارکیٹ اور اندرون شہر کی دیگر مارکیٹیں شامل ہیں، آج بند رہیں گی۔ تاہم، بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ نے اپنی مارکیٹیں معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی ہڑتال کی جائے گی۔