لندن: عالمی منڈی میں تیل و گیس کی قیمت میں 3 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔برطانوی خام تیل برینٹ آئل 87 ڈالر جب کہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 82 ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمت 3 فیصد کمی کے ساتھ 1.68 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پر موجود ہے۔دو روز قبل تک ماہرین پیشگوئی کر رہے تھےکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہے ۔
تاہم اب تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک کمی ہوئی ہے جس کی وجہ ایران اسرائیل تنازع اور مشرق وسطیٰ میں ایک نئی جنگ کے باعث تیل کی فراہمی میں خلل کے خدشات ہیں۔