راولپنڈی: افواج پاکستان نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کیخلاف سنگین الزامات پر انکوائری شروع کردی۔
اذرائع کےمطابق اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی کی سربراہی ایک میجر جنرل کریں گے۔پاک فوج نے خود احتسابی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا۔انکوائری کمیٹی سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں الزامات کی تحقیقات کرے گی۔
واضح رہے کہ فیض حمید کیخلاف انکوائری نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے پر شروع کی گئی۔