ٹی ٹی پی کا بھتہ خورگروہ دوبارہ سرگرم

07:46 PM, 17 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور : ٹی ٹی پی کا بھتہ خور گروہ دوبار ہ سرگرم ہوگیا۔سکیورٹی    فورسز ذرائع کاکہنا ہےکہ ٹی ٹی پی کا بھتہ خور گروہ دوبارہ سرگرم ہوگیا ہے۔   خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں ٹی ٹی پی کی جانب سے بھتہ خوری کی جا رہی ہے ۔ تاہم اس کے لیے سکیورٹی فورسز کی طرف سے سخت ایکشن لیاجارہاہے۔ 


ذرائع کاکہنا ہےکہ ٹی ٹی پی کے خوارج اکثر ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے کنٹریکٹرز سے پیسے ہتھیانے کی کوشش کرتے ہیں ۔   یہ خوارج ماضی میں کراچی میں رہائش پذیر معصوم قبائلی افراد کو بھی ڈرانے دھمکانے سے باز نہیں آتے تھے۔ان خوارج کا مقصد صرف فساد فی الارض ہے جس کی 1800 علماء پیغام پاکستان کے فتوے کے ذریعے تصدیق کر چکے ہیں۔


واضح رہے کہ   ماضی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کیلئے بھتہ لینے والے سرگرم گروہ کو گرفتار کرلیاگیاتھا  ۔سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاعات پر  سرگرم ارکان کو  گرفتار کیا گیاتھااور دوران تفتیش گرفتارارکان نے بھتہ لینے کے طریقہ کار کے حوالے سے بڑے انکشافات   ہوئے تھے ۔ گرفتار ارکان مختلف طریقوں سے کالعدم ٹی ٹی پی کو بھتہ خوری میں معاونت فراہم کر رہے تھے۔

مزیدخبریں