پارٹی سربراہ نواز شریف ،  شہباز شریف  صرف وزیر اعظم  ،ن لیگ میں پارٹی اورحکومتی عہدے الگ کرنے کی بازگشت

پارٹی سربراہ نواز شریف ،  شہباز شریف  صرف وزیر اعظم  ،ن لیگ میں پارٹی اورحکومتی عہدے الگ کرنے کی بازگشت

لاہور:ن لیگ میں پارٹی اورحکومتی عہدے الگ کرنے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ن لیگی رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کاکہنا ہےکہ آنے والے دنوں میں امکان ہے کہ  ن لیگ کی صدار ت نواز شریف سنبھالیں گے ۔شہباز شریف کے پاس اتنا وقت نہیں  کہ پارٹی معاملات کو  دیکھ سکیں ۔

واضح رہے کہ عرفان صدیقی کاکہنا ہےکہ وزیراعظم معیشت کی بحالی کے امور میں بہت مصروف ہیں۔رائے یہی ہے کہ پارٹی اور حکومت کے عہدے الگ کردئیے جائیں ۔نواز شریف تمام مقدمات سے بری ہوچکے ہیں ۔
 

عرفان صدیقی   کاکہنا ہےکہ  مسلم لیگ (ن) میں رائے ہے کہ نواز شریف پارٹی کی صدارت سنبھال لیں، ایک دو ماہ میں اس بارے میں فیصلہ ہو جائے گا، امکان ہے نواز شریف مسلم لیگ (ن) کی پارٹی صدارت سنبھالیں گے۔

اس حوالے سے سینئر اینکر پرسن اور  تجزیہ کار فواد احمد کاکہنا ہےکہ سینیٹر عرفان صدیقی کے بیان کے بعد تو ایسا لگ رہا  کہ شہباز شریف سے صدر کا عہدہ واپس لے لیا جائے گا  اور نواز شریف صاحب کو  مستقبل میں سیاست میں  پوری طرح سے متحرک ہوتا دیکھاجارہا ہے۔

مصنف کے بارے میں