لاہور: پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے اپنے گانے کی ویڈیو میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کااستعمال کردیا۔ پاکستان میں پہلی بار ہے کہ کسی گانے کی ویڈیو میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔
اس بارے میں ابرار الحق نے نیو ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا گانا "عشق کے رنگ" ریلیز کیا ہے۔ اس کی ویڈیو میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی استعال کی گئی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ اس ٹیکنالوجی کے استعمال کی وجہ سے پرستار اس کو سراہیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ مجھے یقین نہیں تھاکہ لوگ اس ویڈیو کواتنا پسند کریں گے۔ یہ ایک روحانی کلام ہے۔
میں نے اس کو کامران لاشاری صاحب سے اجازت لےکر قلعہ میں شوٹ کیا تھا لیکن وہ چیز نہ بن سکی پھر مجھے اے آئی پرآنا پڑا۔ انہوں نے اس گانے کے بول "میرا دل یار دے رنگ وچ رنگے" گاکر سنایا۔