پارلیمنٹ کا  پہلا مشترکہ اجلاس  کل، صدر مملکت خطاب کریں گے 

04:10 PM, 17 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا پہلا مشترکہ اجلا س   کل ہوگا۔  صدر مملکت  آصف زرداری  خطاب کریں گے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 4 بجے ہو گا۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمانی سال کے آغاز پر اجلاس سے خطاب کریں گے۔پاکستان کی سولہویں قومی اسمبلی کے وجود میں آنے کے بعد یہ پارلیمنٹ کا پہلا مشترکہ اجلاس ہو گا۔

روایت کے مطابق مشترکہ اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزرائے اعلیٰ اور گورنر شریک ہوتے ہیں۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سفراء اور اہم شخصیات کی شرکت اور خطاب کی روایت بھی ہے۔

مزیدخبریں