لاہور: گھی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیاگیا ہے۔ رمضان پیکج کی قیمت کے مقابلے میں سبسڈی والے گھی کی قیمت میں اضافہ کیاگیا ہے۔
ذرائع یوٹیلیٹی سٹورز کے مطابق سبسڈی والے گھی کی قیمت میں 58 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بی آئی ایس پی صارفین کیلئے گھی کی نئی قیمت 393 روپے کلو ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورزپرگھی کی فی کلو قیمت 335 روپے تھی جب کہ قیمت میں اضافےکے بعد بھی ایک کلو گھی پر 70 روپے سبسڈی ہے۔
تاہم اب نئی خریداری مہنگی قیمت پرکرنے کے باعث گھی کی قیمت بڑھانا پڑی۔ اس وجہ سے ذرائع کاکہنا ہے کہ گھی کی قیمت میں بڑا اضافہ کیاگیا ہے۔