ریاست مخالف بیان بازی کا کیس، اعظم سواتی کی 23 اپریل تک ضمانت منظور

03:23 PM, 17 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :ریاست مخالف بیان بازی  کیس میں  اعظم سواتی کی 23 اپریل تک ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے ریاست مخالف بیان بازی کے کیس میں سابق سینیٹر اور رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی کی عبوری ضمانت 23 اپریل تک منظور کر لی اور انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج اویس محمد نے کی، پی ٹی آئی رہنما اپنے وکیل علی بخاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کردیا اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانت 23 اپریل تک منظور کرتے ہوئے انہیں شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دےدیا۔

مزیدخبریں