21 اپریل کو ضمنی انتخابات: بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے  2 پرچے ملتوی

21 اپریل کو ضمنی انتخابات: بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے  2 پرچے ملتوی

لاہور: لاہور میں 21 اپریل کو  پانچ حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات  کی وجہ سے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے  2 پرچے ملتوی کر دیئے گئے۔

 
لاہور میں انٹرمیڈیٹ (پارٹ 2)کے کیمسٹری کا پرچہ20 اور انگریزی کا پرچہ22 اپریل کو شیڈول تھا جو کہ اب 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن کی وجہ سے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پانچ حلقوں میں ہونے والےضمنی انتخابات کے پیش نظر  کیمسٹری اور انگریزی کے پرچے  ملتوی کیے گئے ہیں۔

ترجمان بورڈ آفس کے مطابق اساتذہ کی انتخابات میں ڈیوٹیز کے باعث پرچے ملتوی کئے گئے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملتوی  دونوں پرچوں  کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ جبکہ بورڈ کی جانب سے ثانوی تعلیمی بورڈ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

مصنف کے بارے میں