مولانا فضل الرحمٰن کا حماس رہنما اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفونک رابطہ, بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر تعزیت

01:44 PM, 17 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا حماس رہنماء اسماعیل ھنیہ سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور ان  کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر تعزیت کی ۔

 
مولانا فضل الرحمان نے ٹیلیفونک گفتگو میں شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعاء کی۔مولانا فضل الرحمان  کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں، اپنے اجتماعات میں اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کریں گے۔ ہزاروں فلسطینیوں کی شہادتوں اور زخمیوں پر عالمی برادری خصوصا مسلم دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے، فلسطینیوں کی جدجہد آزادی میں ان کے قدم بقدم اور شانہ بشانہ ہیں۔


اسماعیل ھنیہ نے جدہ سعودی عرب میں بین الاقوامی کانفرنس میں فلسطینیوں کے لئے آواز بلند کرنے پر مولانا فضل الرحمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اسماعیل ھنیہ نے جمعیۃ علماء اسلام پاکستان کے کارکنان اورپاکستانی عوام کا غزہ کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہنے پر شکریہ ادا کیا۔


اسماعیل ھنیہ کا مزیدکہنا تھا کہ اہل غزہ اور شہداء کے اہل خانہ جمعیۃ علماء اسلام پاکستان اور پاکستانی عوام کی امدادی کوششوں پر خصوصی طور پر شکرگزار ہیں۔ 

اس سے قبل مولانا فضل الرحمان کی خصوصی ہدایت پر علامہ راشدمحمود سومرو نے قطر میں اسماعیل ھنیہ سے ملاقات  کی جس میں  مولانا راشد محمود سومرو نے اسماعیل ھنیہ کو مولانا فضل الرحمان کا تعزیتی خط پیش کیا۔

مزیدخبریں