اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہدخاقان کےگھرآج نئی سیاسی جماعت کےقیام کے حوالہ سےمشاورتی اجلاس آج ہوگا، جس میں مفتاح اسماعیل،مصطفی نواز، لشکری رئیسانی، امان اللہ کنرانی اورخواجہ محمد ہوتی شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں پارٹی کے نام اور منشور بارے مشاورت ہوگی۔ اجلاس میں مختلف تھنک ٹینکس کے ماہرین بھی شرکت کریں گے۔ شاہد خاقان نے مختلف جامعات کے طلبا سے تجاویز طلب کر لیں۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کے باقاعدہ قیام کا اعلان 15 مئی کو متوقع ہے۔
یاد رہے کہ شاہدخاقان عباسی نے الیکشن کمیشن میں نئی سیاسی جماعت رجسٹر ڈ کروانے کی درخواست پہلے ہی جمع کرا رکھی ہے۔
واضح رہے کہ شاہدخاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اس سے قبل ن لیگ سے منسلک رہے جبکہ مصطفی نواز، لشکری رئیسانی پیپلز پارٹی سے منسلک رہے تھے۔