اسلام آباد : سپریم کورٹ کے سینئر رپورٹر حسنات ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ ایجنسیوں کے 2 اعلیٰ افسران اور سیکرٹری دفاع نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے اہم ملاقات کی ہے۔
سینئر صحافی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ میں ہونے والی ملاقات 3 گھنٹے سے زائد جاری رہی ۔ اس ملاقات میں الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کے دیگر ارکان جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس منیب اختر بھی موجود تھے۔
Two agencies top officials & defence secretary met with CJP Umar Ata Bandial and two judges hearing elections delay matter. The meeting was continued for almost three hours today (Monday) in Supreme Court premises.
— Hasnaat Malik (@HasnaatMalik) April 17, 2023
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کو آج تک 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو دینے کا حکم دیا تھا لیکن قومی اسمبلی نے یہ رقم الیکشن کمیشن کو دینے سے انکار کردیا ہے۔