عدالتوں کی بے جا مداخلت سے حکومتی امور متاثر ہو رہے ہیں: وزیر اعلیٰ بلوچستان 

عدالتوں کی بے جا مداخلت سے حکومتی امور متاثر ہو رہے ہیں: وزیر اعلیٰ بلوچستان 
سورس: File

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلو چستان میرعبدالقدوس بزنجو نے حکومتی امور میں عدالتوں کی بے جا مداخلت پرناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی تجاوز سے حکومتی امور کی انجام دہی میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔

ایک بیان میں وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ اگر عدالتیں منتخب حکومتوں کے فیصلوں پر حکم امتناعی جاری کرتی رہیں تو بہتر ہے کہ وہ خود ہی حکومت سنبھال لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’عدالتی فیصلوں سے ترقیاتی و انتظامی بحران پیدا ہورہا ہے۔ بہتر ہے کہ عدالتیں اپنا آئینی کردار ادا کریں اور ہمیں بھی اپنا آئینی و قانونی کام کرنے دیں۔‘

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومتی فیصلوں پر حکم امتناعی سے پیدا صورتحال پر آج اعلیٰ سطحی طلب کیا ہے جس میں چیف سیکرٹری ،سیکرٹری قانون سیکرٹری پراسیکیوشن ،ایڈوکیٹ جنرل اورپراسیکیوٹر جنرل شریک ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں