اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نےکہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے فنڈز جاری کرنے کے فیصلے پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے جو افسران الیکشن کمیشن کو رقم فراہم کریں گے، انہیں ریکوری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے اسٹیٹ بینک کے افسران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو رقم جاری کی گئی تو ریکوری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن کو پیسے دینے اور دلوانے والوں دونوں کیلئے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ ایسا نہ ہو کہ وہ افسران ساری زندگی 21 ارب روپے کی ادائیگی کرتے رہیں۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کو 21 ارب روپے جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔