کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان اگر امریکی سازش ثابت کردیں تو ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے منعقدہ افطار پارٹی سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ جلسے میں عمران خان نے ثابت کر دیا وہ صرف اقتدار کیلئے سازش کا ذکر کر رہے ،،عمران خان کو اقتدار میں ہم لائے پھر بھی پی ٹی آئی کراچی ہمیں قبول نہیں کرسکی۔۔۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کےخلاف سازش ہوئی تو ثابت کردیں، گذشتہ روز کے جلسے نے یہ ثابت کردیا کہ آپ اقتدار کیلئے یہ سازش کر رہے ہیں۔
رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ اقتدار نہیں انصاف مانگنے کیلئے شامل ہوئے تھے ۔ وہ لاپتا لوگوں کو بازیاب نہ کرانے کا کوئی ایک جواز بتا دیں؟ موجودہ حکومت نے لاپتا لوگوں کی بازیابی کیلئے آخری موقع مانگا ہے جو انکو دینا چاہیے۔
انہوں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ عدالتی کمیشن بنا کر ثابت کریں کہ کوئی ایسی سازش نہیں ہوئی جس سے وہ وزیراعظم بنے اگر ہمارے معاہدے پر عمل نہیں ہوا تو ہم زیادہ عرصہ انتظار نہیں کریں گے پھر اپوزیشن کی نشستیں اور سڑکیں ہمارا انتظار کر رہی ہیں۔