بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں: شہبازشریف کا مودی کو جوابی خط 

07:31 PM, 17 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیراعظم کو جوابی خط لکھ دیا ہے ۔ نریندرمودی نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد کا خط لکھا تھا۔

نیو نیوز کے مطابق بھارتی وزیراعظم کے خط میں پاکستان سے تعمیری تعلقات کی خواہش کا اظہار یا گیا تھا ۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے لکھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔ 

مزیدخبریں