این اے 33 ہنگو ضمنی انتخاب ، پولنگ کا وقت ختم  ،ووٹوں کی گنتی جاری 

06:16 PM, 17 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

ہنگو : این  اے 33 ہنگو میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے ۔

نیو نیوز کے مطابق ہنگو میں ضمنی الیکشن میں پولنگ صبح 8 بجے سے 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی جبکہ 5 بجے کے بعد جو ووٹر پولنگ سٹیشن کے اندر تھے انہوں نے 6 بجے تک ووٹ کاسٹ کیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ 

این اے 33 ہنگو میں پی ٹی آئی کے ندیم خیال ، جے یو آئی ف کے مفتی عبیداللہ اور اے این پی کے سید عمر مدمقابل ہیں ۔ یہ سیٹ ندیم خیال کے والد خیال زمان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ 

مزیدخبریں