پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کا بڑا فیصلہ 

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کا بڑا فیصلہ 
سورس: File

لاہور : ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری نے کل پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر  بڑا اقدام کیا ہے اور سپیکر چودھری پرویز الہٰی کے قریبی سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کو معطل کر دیا  ہے ۔ سیکرٹری کو آرڈینیشن عنایت اللہ لک  اور  سپیشل سیکرٹری عامر حبیب کو بھی معطل  کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق ڈپٹی سپیکر نے چیف سیکیورٹی آفیسر سردار اکبر ناصر   کوبھی معطل  کردیا ہے۔ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا گیا ہے۔

ڈپٹی سپیکر نے افسران کو   پنجاب  اسمبلی   کے سروسز  رولز 2019 ،   صوبائی اسمبلی پنجاب  سیکرٹریٹ سروسز   ایکٹ 2019  کے  تحت  معطل کیا ۔ مراسلہ  میں  کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں سیکرٹری اور سیکرٹیریل افسران نے تعاون نہیں کیا۔

مصنف کے بارے میں