صدر کو کوئی سمری نہیں ملی، عمر سرفراز ہی گورنر پنجاب ہیں: فواد چودھری 

05:17 PM, 17 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ صدر مملکت  نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید  کردی ہے۔  عمرسرفراز  چیمہ گورنر پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ 

فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گورنر کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کا ہے ان کے دفتر تک  سمری نہیں پہنچی۔ 

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل وزیراعظم شہبازشریف نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے برطرف کرنے کی سمری صدر مملکت کو بھجوائی ہے۔ 

مزیدخبریں