اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کردی ہے۔ عمرسرفراز چیمہ گورنر پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گورنر کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کا ہے ان کے دفتر تک سمری نہیں پہنچی۔
صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے، گورنر کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کا ہے ان کے دفتر تک ایسی کوئ سمری نہیں پہنچی، لہذا عمر چیمہ گورنر پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 17, 2022
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل وزیراعظم شہبازشریف نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے برطرف کرنے کی سمری صدر مملکت کو بھجوائی ہے۔