عمران خان کا کراچی جلسہ، فنکاروں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی

عمران خان کا کراچی جلسہ، فنکاروں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گزشتہ شب شہر قائد میں ہونے والے جلسے میں عام افراد سمیت  شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں  کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی اور عمران خان کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات  پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کراچی کے باغ جناح گراؤنڈ میں بڑے پاور شو کا مظاہرہ کیا جس میں عمران خان کی حمایت کرنے والی کئی نامور شوبز شخصیات بھی نظر آئیں۔ 

 تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد سے کئی مشہور شخصیات عمران خان کی حمایت کر رہی ہیں۔ مشہور شخصیات نے اپنے سوشل میڈیا پر عمران خان کے لیے اپنی محبت اور حمایت کا اظہار کیا۔ حال ہی میں کراچی میں عمران خان کے جلسے میں ثروت گیلانی، ہارون شاہد، سائرہ یوسف، فیروز خان سمیت کئی معروف شخصیات کو شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا رخ کرتے ہوئے، مشہور شخصیات نے جلسہ سے اپنی کچھ پرجوش تصاویر شیئر کیں، شوبز شخصیات کو اپنے درمیان دیکھ کر عام عوام کے جوش اور ولولے میں بھی اضافہ ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عدم اعتماد کی قرارداد کے ذریعے عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے کے بعد عمران خان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بیرونی سازش کے ذریعے حکومت سے بے دخلی کیخلاف مظاہرے اور  قبل از وقت انتخابات کیلئے کوشش کررہے ہیں، اس سلسلے میں ان کا پشاور کے بعد کراچی میں دوسرا بڑا جلسہ تھا۔

مصنف کے بارے میں