ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس کامستعفی ہونے کا فیصلہ

01:12 PM, 17 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نے  اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نے اپنے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھجوائیں گے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ احمد اویس اکتوبر 2018 سے 11 اپریل 2019 تک ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رہے۔ تاہم لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کیے جانے کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

بعد ازاں وہ 29 جولائی 2020 کو دوبارہ پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل بن گئے۔

مزیدخبریں