ہنگو: قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 33 میں ضمنی الیکشن، پولنگ جاری

09:37 AM, 17 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں قومی اسمبلی کے  حلقہ این اے 33 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی)، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدواروں کے  درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی خیال زمان کے انتقال کے باعث خالی ہونیوالی نشست پر  ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل آج صبح 8 بجے  شروع ہوا جو کہ شام  5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔


ضمنی انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 میں 210 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار سے زائد  ہے۔ 


واضح  رہے کہ قومی اسمبلی کی یہ نشست پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی خیال زمان کے انتقال کے باعث  خالی ہوئی تھی تاہم پی ٹی آئی نے ان  کے بیٹے کو ہی اس نشست پر اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

مزیدخبریں