لاہور: پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز ہونے والی ہنگامہ آرائی اور پر تشدد واقعات کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔
نئی سامنے آنے والی ویڈیو میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو پولیس اہلکاروں پر لاتیں برساتے اور دیگر کو بھی ایسا ہی کرنے پر اکساتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پنک شرٹ میں ملبوس فیاض الحسن چوہان پولیس اہلکار پر تشدد کرتے ہوے.. اسلام آباد دھرنے میں بھی پولیس اہلکاروں کو مارا پیٹا تھا.. شرم تم کو مگر نہیں آتی pic.twitter.com/EUJD1GO6sW
— MaizaHameed (@MaizaHameedMNA) April 16, 2022
ویڈیو میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیرتعلیم مراد راس بھی نظر آرہے ہیں، پی ٹی آئی کی خواتین اراکین بھی پولیس اہلکاروں پر ہاتھ صاف کرتی رہیں جبکہ چند اراکین اسمبلی لوٹوں سے پولیس پر حملہ آور نظر آرہے ہیں۔