15 رمضان سے شادی ہالز کھولنے کا اعلان 

05:32 PM, 17 Apr, 2021

کراچی میں شادی ہالز مالکان نے حکومتی فیصلوں کیخلاف جاتے ہوئے 15 رمضان سے شادی ہالز کھولنے کا اعلان کر دیا ،شادی ہالز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ جب تمام ریسٹورنٹ کھل سکتے ہیں تو شادی ہالز پا پابندی کیوں لگائی جا رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں شادی ہالز مالکان کا کہنا تھا کہ ہمارا معاشی قتل بند کیا جائے ،حکومتی ایس او پیز میں تما م ریسٹورنٹ کھولے گئے ہیں ،شادی ہالز مالکان کا کہنا تھا کہ اگر ریسٹورنٹس کھل سکتے ہیں تو شادی ہالز پابندی ناجائز ہے ،شادی ہالز مالکان ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کیسز کی انتہائی کم ہے ، ایسے میں شادی ہالز کی بندش کے باعٹ 10 لاکھ افراد کا روزگار دا ؤپر لگ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور سروس کے ساتھ کام کی اجازت ہے تو ہمیں بھی شادی ہالز اوپن ایئر کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی جائے ، ہم شادی ہالز 15 رمضان سے کھول دینگے۔

شادی ہالز مالکان کا کہنا تھا  جہاں 8 فیصد سے زائد کورونا کیسز کی شرح ہے وہاں شادی ہالز بند کئے جائیں لیکن کراچی میں اللہ کا شکر ہے صورتحال بہت بہتر ہے ہمارے مسائل کو سمجھا جائے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس لاک ڈاؤن کے نقصانات سے باہر نہیں نکل پائے تھے کہ پھر شادی ہالز کی بندش سے مالی مشکلات انتہا کو پہنچ گئی ہیں۔

بینکوئٹس مالکان کا کہنا تھا  کسی شعبے میں ایس او پیز کا اتنا خیال نہیں کیا جاتا جتنا شادی ہالز مالکان نے اختیار کیا ہے۔ مکمل ایس او پیز کے ساتھ شہر بھر کے تمام بینکوئٹس 15 رمضان سے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے درخواست کی کہ ہمیں کاروبار کرنے دیا جائے ۔

مزیدخبریں