بھارتی اداکار سونوسودکورونا وائرس کا شکار ہوگئے

05:18 PM, 17 Apr, 2021

ممبئی ،بھارتی اداکارہ سونوسود بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔ اداکار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کورونا میں مبتلا ہونے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔

سونو سود نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’میں آپ سب لوگوں کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ آج صبح میرا کورونا مثبت آیا ہے اور میں نے خود کو پہلے ہی آئسولیٹ کرلیا ہے‘۔

   سونو سود نے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں، اس دوران مجھے آپ لوگوں کے مسائل حل کرنے کا اور زیادہ وقت ملے گا، یاد رکھیں میں ہمیشہ آپ کی مدد کیلئے موجود ہوں۔

خیال رہے کہ سونو سود سماجی سرگرمیوں کو کافی فعال ہیں اور کورونا وبا کے دوران انہوں نے سینکڑوں لوگوں کی مدد کی ہے۔

مزیدخبریں