مریم نواز تین روزہ دورہ پر 24 اپریل کو کراچی پہنچیں گی

03:27 PM, 17 Apr, 2021

کراچی:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 24اپریل سے کراچی کا  3روزہ دورہ کریں گی ۔مریم نواز این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں مفتاح اسماعیل کی الیکشن مہم میں حصہ لیں گی۔

نیو نیوز کے مطابق  مریم نواز کے دورہ کراچی کے لیے مسلم لیگ ن نے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ مریم نواز کو ایئرپورٹ سے ریلی کی شکل میں اندرون شہر لے جایا جائے گا۔ 

مریم نواز اپنے دورے کے دوران انتخابی جلسوں اور کارنر میٹنگ سے خطاب بھی کریں گی۔پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد سندھ میں مریم نواز کا یہ پہلا شو آپ پاور ہو گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 249 ضمنی انتخاب کے لیے 29 اپریل کو پولنگ کا اعلان کیا ہوا ہے۔این اے 249 کی سیٹ فیصل واوڈا کے سینیٹر بننے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

ادھر الیکشن کمیشن کی درخواست پر حلقے میں 28 سے30 اپریل تک رینجرز تعینات کردی گئی ہے۔ رینجرز تعیناتی ضمنی انتخاب کے موقع پر پرامن ماحول میں پولنگ یقینی بنانے کے لیے ہے۔تعیناتی کے دوران رینجرز الیکشن کمیشن اور محکمہ داخلہ سندھ سے رابطے میں ہوگی۔

مزیدخبریں