جاتی امرا گرانے پر مسلم لیگ ن کا سخت رد عمل دینے کا فیصلہ

02:18 PM, 17 Apr, 2021

لاہور:مسلم لیگ ن نے حکومت کی جانب سے جاتی امرا میں شریف فیملی کی رہائش گاہ کو گرانے کے لیے ممکنہ آپریشن پر سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔لیگی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے شیر جواں فورس کو ممکنہ آپریشن کے خلاف خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن نے شیر جواں فورس کو ڈنڈا بردار فورس میں تبدیل کر دیا۔شیر جواں فورس کے جوان جاتی امرا اور شریف فیملی کی رہائش گاہ کے اردگرد موجود ہیں۔لاہور کے ہر صوبائی حلقے سے 200 جواں اس فورس میں رکھے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شیر جواں فورس میں ایم ایس ایف۔ن لیگ یوتھ ونگ سمیت دیگر ونگز سے نوجوانوں کو شامل کیا گیا ہے۔شیر جواں فورس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مریم نواز کی ہدایت پر تشکیل دی گئی تھی۔شیر جواں فورس کو آن کال فورس سے بھی پکارا جاتا ہے۔

 ذرائع ن لیگ کے مطابق ن لیگ کی آن کال فورس متوقع گرفتاریوں پر مزاحمت کے لیے قیادت کو دستیاب ہونے کے لیے تیار کی گئی تھی۔لاہور کے منتخب ارکان اور ٹکٹ ہولڈرز کو ہر حلقے میں 200 کارکنوں پرمشتمل فورس تشکیل دی گئی تھی۔ذرائع ن لیگ کے مطابق لاہور بھر سے کم از کم چھ ہزار کارکن ہمہ وقت آن کال موجود ہیں۔

مزیدخبریں