وفاق کا صوبوں سے محصولات میں اضافے اور اخراجات میں کمی کا مطالبہ

وفاق کا صوبوں سے محصولات میں اضافے اور اخراجات میں کمی کا مطالبہ
کیپشن: وفاق کا صوبوں سے محصولات میں اضافے اور اخراجات میں کمی کا مطالبہ
سورس: file

اسلام آباد: وفاق نے قابل تقسیم محاصل سے صوبوں کو فنڈز کی منتقلی بڑا مالی چیلنج قرار دیدیا ۔وفاقی حکومت  نے صوبوں سے محصولات میں اضافے اور اخراجات میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق وزارت خزانہ  نےصوبوں سے مطلوبہ سطح کے مطابق سرپلس بجٹ بھی مانگ لیا ۔اٹھارویں آئینی ترمیم،،7ویں این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو قابل تقسیم وسائل سے 57.5 فیصد فنڈز منتقل کرنا ہوتے ہیں۔

مجموعی وفاقی محصولات کا 59.7 فیصد صوبوں کو چلا جاتا ہے۔وفاق کا کہنا ہے کہ صوبوں کو مطلوبہ سطح کے مطابق سرپلس بجٹ دینا ہوگا۔اپنے محصولات میں اضافہ اور  اخراجات کم کرنا ہوں گے۔