شفاف انتخابات ضروری ہیں،سلیکٹڈ نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا:رانا ثناءاللہ

شفاف انتخابات ضروری ہیں،سلیکٹڈ نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا:رانا ثناءاللہ
کیپشن: شفاف انتخابات ضروری ہیں،سلیکٹڈ نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا:رانا ثناءاللہ
سورس: file

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم سلیکشن کے خلاف ہیں ، سلیکشن کا عمل جب تک جاری رہے گا ملک آگے نہیں بڑھے گا ، یہختم ہونا چاہیے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملک میں آزاد اور شفاف انتخابات ضروری ہیں ، سلیکٹڈ ٹولے نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ۔ یہ حکومت بوکھلا چکی ہے ، ان کا احتساب اور کرپشن کا منتر پٹ چکا ہے ۔ حکومت نے ایڈہاک پر وزیر خزانہ لگا دیا ہے جس ملک کا 6 مہینے کے لیے وزیر خزانہ ہوگا اس ملک کا کیا حال ہوگا ؟

لیگی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن کا رویہ ذمے دارانہ ہے ، ہمیں پیپلزپارٹی کا احترام ہے ۔ پیپلز پارٹی کا ہمارے ساتھ ایک دو معاملے میں عدم اتفاق تھا تو کل کچھ معاملوں پر اتفاقِ رائے بھی ہو سکتا ہے۔  سعد رضوی کو بھی پیغام ہے کہ آپ نے جلاؤ گھیراؤ کا غلط راستہ اختیار کیا ، جلاؤ گھیراؤ کرکے صرف ایک شخص کا داؤ لگ گیا تھا ۔ اگر کوئی مذہبی جماعت سیاسی طور پر متحرک ہونا چاہتی ہے تو ویلکم ، میرے حلقے میں 13 مولوی امیدوار کھڑے کیے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کو بلاک کرنا جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے ہم اس چیز کی مذمت کرتے ہیں ۔ سڑکوں کو بلاک کرنے کا طریقہ کس نے شروع کیا تھا ؟ کس نے پورا پاکستان بند کرانے کی باتیں کی تھیں ؟