شکاگو: پولیس کی فائرنگ سے 13 سالہ لڑکے کی ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے

Chicago: Protests erupted after a 13-year-old boy was shot dead by police

نیو یارک: امریکی ریاست شکاگو میں پولیس کی فائرنگ سے 13 سالہ لڑکے کی ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے ۔

گزشتہ روز شکاگو میں ایک پولیس اہلکار کی 13 سالہ لڑکے کو گولی مار کر ہلاک کرنے کی ویڈیو سامنے آئی جس کے بعد مرنے والے نوجوان کے خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے ۔

اس سے قبل بھی امریکی شہر ' منی ایپلس ' میں سیا فام نوجوان کی پولیس فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکت کے بعد پُر تشدد مظاہرے ہوئے تھے ۔

دوسری جانب امریکا میں دہشتگردی کے واقعات میں حیران کن اضافہ ہو رہا ہے ۔ گزشتہ روز امریکا کے شہر انڈیانا پولس میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 8 افراد کی جان لے لی ، متعدد زخمی ہوئے ۔

فائرنگ کا واقعہ امریکی شہر انڈیانا پولس ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی ہے ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں امریکی ریاستوں میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔