کیوبا: رول کاسترو کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے مستعفی

12:07 PM, 17 Apr, 2021

ہوانا:کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ رول کاسترو نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔وہ اپنے بھائی فیدل کاسترو کے بعد 2008 سے کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق رول کاسترو نے مستعفی ہونے کا اعلان 8ویں کانگریس کے افتتاح کے موقع پر کیا۔رول کاسترو نے کہا کہ اپنے ملک، انقلاب اور سوشل ازم کے دفاع کے لیے تیار رہوں گا۔ ملک کے مستقبل اور مشن کی تکمیل کے حوالے سے پُراعتماد ہوں۔ رول کاسترو نے اپنے استعفیٰ کے بعد پارٹی کے نئے سربراہ کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔

مزیدخبریں