کیا کورونا ویکسین ہر سال لگوانا پڑے گی؟

11:28 AM, 17 Apr, 2021

واشنگٹن: دنیا بھر میں کرونا وائرس اور  ویکسی نیشن کے درمیان کشمکش  جاری ہے۔ سائنس دانوں کی جانب سے  وبائی مرض کے خلاف مؤثر ویکسی نیشن پیش کرنے کے بعد حال میں بعض بیانات ویکسین دیے جانے کے منصوبے میں تبدیلوں کا بھی اشارہ دے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی دوا ساز کمپنی "فائزر" نے کرونا وائرس کے خلاف اپنی تیسری ویکسی نیشن کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ خوراک دوسری خوراک کے تقریبا 12 ماہ بعد دی جائے گی۔

فائرز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر البرٹ بورلا نے  ایک بیان میں بتایا کہ "لوگوں کو دوسری خوراک کے 12 ماہ بعد تیسری خوراک کی ضرورت ہو گی"۔

امریکی نیوز نیٹ ورک کے مطابق اس بات کا بھی امکان ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف لوگوں کی ہر سال ویکسی نیشن کی ضرورت ہو۔البرٹ بورلا نے یہ بیان رواں یکم اپریل کو دیا تھا تاہم یہ گذشتہ روز سامنے آیا۔

اس سے قبل اپریل میں ہی فائزر اور بایو این ٹیک کمپنیوں نے کہا تھا کہ دو خوراکوں پر مشتمل ان کی مشترکہ ویکسین پہلی خوراک کے بعد کرونا کے خلاف 91 فی صد اور دوسری خوراک کے بعد کرونا کے خلاف 95 فی صد تک تحفظ فراہم کرتی ہے۔

مزیدخبریں