سعودی عرب کے شہر طائف میں پھولوں کی بہار آگئی

10:18 AM, 17 Apr, 2021

طائف: سعودی  عرب کے شہر طائف میں پھولوں کی بہار آگئی  ۔

سعودی عرب کے خوبصورت ترین مقامات سے میں ایک طائف کی وادی بھی ہے ، طائف سے ہر سال  30 کروڑ گلاب کے پھول حاصل کیے جاتے ہیں ۔

ان پھولوں سے حاصل ہونے والے عرق سے خانہ کعبہ کو غسل دیا جاتا ہے ۔اس کے علاوہ  ، گلاب کے پھولوں کا عطر سعودی عرب آنے والے زائرین  میں بھی  بے حد مقبول ہے ۔

طائف میں ان پھولوں کی  کاشت کے لیے 800 سے زائد فارمز موجود ہیں ۔ان فارمز پر ہر طرح کے پھولوں کی افزائش ہوتی ہے ، جن کو سعودی عرب کے کونے کونے میں بھیجا جاتاہے ۔

سعودی عرب میں پھولوں سے عرق نکالنا پہلا کام ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ شادی بیاہ کی تقریبات سے لیکر ہر خوشی کی تقریب میں لال گلاب کے پھولوں سمیت کئی اقسام کے پھول استعمال کیے جاتے ہیں ۔ طائف کے گلاب پورے سعودی عرب میں خوشبوکے لحاظ سے مشہور سمجھتے جاتے ہیں ۔

مزیدخبریں