آخری بار کہہ رہے ہیں تنگ نہ کیاجائے ورنہ کوئی بھی قدم اٹھا سکتے ہیں: جہانگیر ترین گروپ

 آخری بار کہہ رہے ہیں تنگ نہ کیاجائے ورنہ کوئی بھی قدم اٹھا سکتے ہیں: جہانگیر ترین گروپ
کیپشن:  آخری بار کہہ رہے ہیں تنگ نہ کیاجائے ورنہ کوئی بھی قدم اٹھا سکتے ہیں: جہانگیر ترین گروپ
سورس: file

لاہور: جہانگیر ترین گروپ نے کہا ہے کہ ملک میں انصاف ہے اور نہ ایمانداری ہے۔ وزیراعظم سے انصاف مانگ رہے ہیں۔آخری بار کہہ رہے ہیں انصاف نہ ملا تو کوئی بھی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔

لاہور میں بینکنگ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےتحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا  آج ہم جہانگیر ترین کے ساتھ 40 سے زائد ارکان اسمبلی یہاں موجود ہیں۔ جہانگیر ترین سے زیادتی ہو رہی ہے۔ وزیراعظم ہمیں ملاقات کے لیے وقت نہیں دے رہے۔


انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کپتان وزیراعظم سے جہانگیر ترین سے ہونے والی زیادتی پر انصاف مانگتے ہیں وہ کسی کی باتوں میں آکر اس بات کو آگے نہ بڑھائیں ۔سوچ سمجھ کر پارٹی کے ساتھ ہیں۔آخری بار کہہ رہے ہیں    انصاف نہ ملا توہم بھی کوئی قدم  اٹھانے پر مجبور ہوں گے ۔


تحریک انصاف کے رہنما اسحاق خاکوانی نے کہا کہ آج ملک میں انصاف ہے نہ ایماندار ی ہے۔ہمیں 5 سے 6 دن دے دیں پھرسب کچھ سامنےلے آئیں گے.

قبل ازیں    جہانگیر ترین نےمیڈیا سے گفتگو میں اپنے خلاف الزامات کو فرضی کہانی قرار دیتے ہوئے کہا  تین ایف آئی آر درج کی گئیں، تینوں میں چینی کی قیمت کا کوئی ذکر نہیں، جہانگیر ترین نے کہا ان کے خلاف جھوٹی کہانی بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک  سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا وہ وزیر اعظم ہاؤس نہیں گیا۔اسد عمر،شاہ محمود قریشی، اعظم خان اور شہزاد اکبر  میں سے کون میرے خلاف سازش کر رہا ہے ابھی کچھ علم نہیں لیکن کوئی تو ہے جو سازش کر رہا ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ  وہ پہلے کاشت کار تھے، پھر بزنس شروع کیا اور اس کے بعد سیاست میں آئے۔میرا بزنس میں ایک نام ہے۔جس مرضی بزنس مین سے پوچھ لیں وہ آپ کو بتائے گا کہ جہانگیر ترین اگر ایماندار نہیں ہے تو دنیا بھی کوئی ایماندار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 سے 10سال پرانےمعاملات کی ایف آئی آردرج کی گئیں ۔میں انکم ٹیکس دیتاہوں ،مالی معاملات میں شفاف ہوں۔ میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگا کر ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئی۔میں انشاءاللہ سرخرو ہوں گا۔